اسلام آباد(ویب ڈیسک)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں معمولی اضافہ ہوا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 1پیسے مہنگا،279روپے41پیسےسےبڑھ کر 279روپے42پیسے پربند ہوا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پرمارکیٹ 796 پوائنٹس کے اضافے سے 63 ہزار 799 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔ دن بھر مجموعی طور پر 333 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 229 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 77 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 32 کروڑ 48 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔اسٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 8 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 63,885 جبکہ کم ترین سطح 63,176 پوائنٹس رہی ۔