بینونی (سپورٹس ڈیسک) انڈر 19 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں کپتان اُدے سہارن اور چکن دھاس کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ جنوبی افریقہ کے شہر میں بینونی میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے رچہ ڈسیل وین اور لوان ڈی پریٹوریس کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے ۔ سیلٹسوین نے 64 اور پریٹوریس نے 76 رنز کی انگز کھیلیں۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم ابتدا میں مشکلات سے دو چار ہو گئی اور 32 رنز پر 4 وکٹیں گنوا بیٹھی۔ اس مرحلے پر کپتان اُدے سہارن ساتھ دینے چکن دھاس آئے اور دونوں نے عمدہ اور ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے میچ کا نقشہ بدل دیا۔ دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 171 رنز کی شراکت قائم کی اور اپنی ٹیم کو بیچ میں واپس لے آئے تا ہم چین اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے اور 96 رنز کی باری کھیلنے کے بعد چلتے بنے۔ کچھ دیر بعد کپتان اُدے سہارن 81 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تو بھارتی ٹیم 8 وکٹیں گنوا بیٹھی لیکن اس وقت تک بھارتی 244 رنز بنا چکی تھی اور ٹیل اینڈرز نے اپنی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح سے ہمکنار کرا دیا۔ بھارت نے بیچ میں 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ 81 رنز کی شاندار انگرز کھلنے والے کپتان اُدے سہارن کو بیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ فائنل میں بھارت کا مقابلہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میچ کے فاتح سے ہوگا۔