81 سالہ امریکی صدر جوبائیڈن یادداشت کھو بیٹھے؟

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے عوام سے اپنی تقریر میں 24 سال قبل انتقال کرجانے والے فرانسیسی صدر کو زندہ بنا دیا اور ان سے حال ہی ملاقات کا واقعہ بھی سنا دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک جلسہ عام سے خطاب میں جوبائیڈن نے بتایا کہ وہ 2021 میں فرانس کے سابق صدر فرینکوئس مٹرینڈ سے ملے تھے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ فرانسیسی صدر سے یہ ملاقات کافی خوشگوار رہی تھی اور یہ ملاقات میرے صدر بننے کے فوری بعد جی-7 ممالک کے اجلاس میں ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ جن فرانسیسی صدر کا زکر جوبائیڈن نے کیا، ان کا انتقال 1996 میں ہوچکا ہے جب کہ امریکی صدر کہہ رہے ہیں کہ ان سے 2021 میں ملاقات ہوئی ہے۔

اصل حقیقت یہ ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن فرانس کے موجود صدر ایمانوئیل میکرون سے 2021 میں ملے تھے لیکن ان کا نام بھول گئے اور سابق فرانسیسی صدر فرینکوئس مٹرینڈ کا نام لے دیا۔

خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا بلکہ اس سے قبل بھی متعدد بار وہ اپنی تقریر میں مختلف صدور اور ممالک کو آپس میں گڈمڈ کرچکے ہیں جب کہ کئی موقع پر ان کی زبان بھی لڑکھڑا گئی تھی۔

کہا جا رہا ہے کہ ایسا صدر جوبائیڈن کی عمر کی وجہ سے ہے کیوں کہ اب وہ 81 سال کے ہوچکے ہیں۔ اسی لیے ایک طبقہ جوبائیڈن کو مسلسل دوسری بار صدر بنانے کے بجائے آرام کا موقع دینے کے حق میں ہے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی