اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے دعویٰ کیاہے کہ 8 فروری کے بعد حکومت بنانے جارہاہوں، نئی سوچ کے ساتھ وزیراعظم بننا چاہتاہوں،افسوس نوازشریف نے مناظرے کا چیلنج قبول نہیں کیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہاکہ خلوص نیت کے ساتھ16 ماہ عوام کی خدمت کی ، ن لیگ کی نیت ٹھیک نہیں تھی معاشی بحران کے حل میں دلچسپی نہیں لی گئی۔انہوں نےکہاکہ کراچی کے حوالے سے ان کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا،امیدہے کہ پیپلزپارٹی ہی الیکشن جیتے گی،عوام اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں گے تو شیرکا راستہ روکیں گے۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے پیغام دیاسندھ،پنجاب ،کےپی کے عوام کا ووٹ نہیں چاہئے، ن لیگ کو آدھ گھنٹہ نہیں ملاکہ کراچی میں آکر مہم چلائے، پیپلزپارٹی نے ثابت کیاہم واحدوفاقی جماعت ہیں،