گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شا داب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع پشین میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی انتخابات کو متاثر نہیں کر سکتی۔حالیہ دنوں میں دہشت گردی کی نئی لہر نے واٹرز سپورٹرز اور امیدواران کوتشویش میں مبتلا کردیا ہے، ملک دشمن عناصر نہیں چاہتے کہ عوام ملک میں جمہوریت کو پروان چڑھتا ہوا دیکھیں، پاکستان کے عوام گزشتہ تین دہائیوں سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں،دہشت گردی کے تانے بانے سرحد پار سےملتے ہیں، دشمن ممالک اپنے پالتو ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کررہے ہیں۔دہشت گردوں کے خلاف ہماری سیکورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں، وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ جبکہ اس موقع پر رکن مرکزی رابطہ کمیٹی و صوبائی صدر شمالی پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہ شہدا کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں زخمیوں کا فوری علاج کیا جائے اور معاوضے کا اعلان کیا جائے۔ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران عوام بوٹر سپورٹرز کو خوف و حراس میں مبتلا کر کے دشمن اپنے نتائج حاصل کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، ملک و قوم اور جمہوریت کے دشمن عناصر کو کبھی معاف نہیں کیا جا سکتا قوم متحد یکجا اور بلا خوف و خطر انتخابات میں حصہ لے عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا نگران حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہیں، پرامن انتخابات کا انعقاد نگران حکومت کی ذمہ داری ہے.