بونیر(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان جس پر انگلی رکھیں گے وہی پارٹی لیڈ کرے گا۔بونیر میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سے درخواست ہے کہ وہ مکمل طور پر تعاون کرے، پولنگ اور گنتی کا عمل درست ہوگا تو جمہوری عمل مکمل ہوگا،انہوں نے کہا کہ ووٹرز سے درخواست ہے باہر نکلیں، آج آزادی کا دن ہے، آج کے دن کا پورا پاکستان انتظار کرتا رہا ہے۔