چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ انتخابی نتائج ناقابل یقین حد تک سست روی کا شکار ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے لیے ابتدائی انتخابی نتائج حوصلہ افزا ہیں، پی پی پی امیدوار اور حمایت یافتہ آزاد امیدواربہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، دیکھتے ہیں کہ آخر میں حتمی نتائج کیا ہوتے ہیں۔
خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اور ساتھ ہی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا اور کروڑوں افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
اس کے علاوہ ملک میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند ہیں جس کے باعث امیدواروں اور ووٹرز کو مشکلات کا سامنا رہا۔