ملتان(نیوزڈیسک)ملتان کے حلقہ این اے 151 میں پیپلزپارٹی کے علی موسی گیلانی نے مہر بانو قریشی کو شکست دیدی۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ملتان کے حلقہ این اے 151 میں پیپلزپارٹی کے علی موسی گیلانی اور پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہربانو قریشی میں کانتے کا مقابلہ ہوا۔ تہام پیپلز پارٹی کے علی موسی گیلانی 79080ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہر بانو قریشی 71ہزار 649ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہی ۔