سیالکوٹ(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 سیالکوٹ ٹو سے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے سابق نمائندہ خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو شکست دیتے ہوئے میدان مار لیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق حلقہ این اے 71 سیالکوٹ 2 کے 358 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم ليگ ن کے خواجہ محمد آصف 118566 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار 100272 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، صدر شہباز شریف، چیف آرگنائزر مریم نواز، حمزہ شہباز اور احسن اقبال بھی اپنی قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہو چکے ہیں جبکہ سعد رفیق اور مرتضی جاوید عباسی کو اپنے حلقوں سے شکست ہو گئی ہے۔