گجرات(ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست گجرات کے مختلف علاقوں میں بے موسمی بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی مرکزی وزیر داخلہ نے گجرات کے مختلف شہروں میں خراب موسم اور آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی اموات پر غم کا اظہار کیا اور کہا کہ مقامی انتظامیہ امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (SEOC) کے ایک اہلکار کے مطابق، گجرات کے مختلف حصوں میں بارش سے متعلق حادثات میں اب تک 20 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ یہ تمام افراد غیر موسمی بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوئے۔
ایس ای او سی افسر نے بتایا کہ داہود ضلع میں چار، بھروچ میں تین، تاپی میں دو اور احمد آباد، امریلی، بناسکانٹھا، بوٹاڈ، کھیڑا، مہسانہ، پنچ محل، سابر کانٹھا، سورت، سریندر نگر اور دیو بھومی دوارکا میں ایک ایک کی موت ہوئی۔ امت شاہ نے اتوار کی رات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر لکھا، “میں گجرات کے مختلف شہروں میں خراب موسم اور آسمانی بجلی گرنے سے بہت سے لوگوں کی موت کی خبر سے بہت افسردہ ہوں۔ میں اس سانحے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے ناقابل تلافی نقصان پر گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ مقامی انتظامیہ امدادی کاموں میں مصروف ہے۔
مزید پڑھیں: تھرپارکر:گرج چمک کیساتھ بارش و ژالہ باری،آسمانی بجلی گرنےسےباپ بیٹا جاں بحق