ووٹوں کی چوری سینہ زوری زبردستی اور تشدد کا راستہ ریاست کو نقصان پہنچا سکتا ہے, محمد زاہد حبیب قادری

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک کے رکن مرکزی رابطہ کمیٹی محمد زاہد حبیب قادری، وسطی پنجاب کے صدر سردار محمد طاہر ڈوگر جنوبی پنجاب کے صدر ڈاکٹر عمران مصطفی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سیاسی کارکنان کی پکڑ دھکڑ گرفتاریاں تشدد اور ریاستی ظلم قابل مذمت ہے، آمریت نما جمہوریت کو کسی صورت بھی ملک میں نہیں چلایا جا سکتا نہ ہی یہ تجربہ کامیاب ہو سکتا ہے، انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزیاں ریاست اور ریاستی اداروں پر ایک سوالیہ نشان ہے، عام انتخابات کے نتیجے میں اکثریت حاصل کرنے کی ایک نام نہاد سیاسی جماعت کا دعوی جھوٹ کا پلندہ ہے، مخلوط اور متنجن پکی سیاسی جماعتوں کی مخلوط حکومت کمزور ثابت ہوگی ، سیاسی جماعتوں کا رویہ بتا رہا ہے کہ انہوں نے ماضی میں سیاسی عمل سے کچھ نہیں سیکھا، قائدین نے کہا کہ کامیابی حاصل کرنے والی جماعتیں ملک اور قوم کی بھلائی بہتری کے لیے کوئی معاشی سیاسی اور ریاستی منصوبہ عوامی پالیسیاں پیش کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہیں، تحریک لبیک پاکستان سمیت تمام سیاسی کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ریاستی تشدد کا راستہ بند کیا جائے، جمہوری عمل کو آگے بڑھنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر اتفاق رائے سے سیاسی حکمت عملی اختیار کریں، سیاست کی بجائے سیاسی جماعتیں ریاست کے دفاع کے لیے اپنی انا کو چھوڑ کر ملک اور قوم کی بات کریں، پاکستان کو سیاسی معاشی اور امن و امان کی صورتحال کا سامنا ہے، مذہبی جماعتوں کے ووٹر سپورٹر اور نوجوان ووٹر سپورٹر کو لولی پاپ نہیں دیا جا سکتا، کراچی سمیت ملک بھر میں سیاسی لوٹ مار کا بازار گرم ہوا جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، نگران حکومت انگار، آگ اور خون کا کھیل کھیلنے کی کوشش مت کرے.

تازہ ترین

November 9, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی کینرڈ کالج لاہور میں تقریب سے خطاب

November 9, 2024

مخدوم زادہ سید علی رضا شاہ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں ایک پُروقار استقبالیہ کا اہتمام کیا

November 9, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر بیان

November 9, 2024

پاکستانی باکسر شعیب خان ذہری نے مسقط میں منعقدہ ورلڈ ٹائٹل فائٹ اپنے نام کر لیا

November 9, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ اقبال کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ