وزرات عظمیٰ ن لیگ کا حق ہے، پی ٹی آئی ہر الیکشن پرمسئلہ کرتی ہے، خواجہ آصف

سیالکوٹ(ویب ڈیسک )سینیئرلیگی رہنما خواجہ آصف نے ’وزرات عظمیٰ‘ کو اپنی جماعت کا حق قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ 3 سال میں ملک مستحکم کریں گے لیکن اس کے بعد کسی دوسری جماعت کو ملک دینا دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا۔سابق وزیر دفاع نےنجی ٹی وی کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ‘ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکثریت ہمارے پاس ہے، اس لیے وزارت عظمیٰ (ن) لیگ کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3 سال میں بہت سے ایسے اقدامات کرنا پڑیں گے جس سے بعض طبقات کی تکلیف بڑھے گی، اکثریت ہمارے پاس ہے، مسلم لیگ ن کا حق بنتا ہے کہ وزیراعظم ہمارا ہو۔لیگی رہنما کے مطابق ، ’ میاں صاحب کا جذبہ دیکھ کر میرا اعتماد بھی بحال ہوا’ ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب کو مثال بناتے ہوئے بتائیں گے کہ صوبوں میں کس طرح حکومت اور نتظامات چلائے جاتے ہیں ،پنجاب کی حکومت کو بہتر بنائیں گے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے ساتھ ملاقات اچھی رہی، بہت زیادہ مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ کراچی کےلوگوں کو حقیقی شکایات ہیں جہاں پانی اور دہشتگردی کے مسائل ہیں۔ پہلے بھی میاں صاحب نے کراچی کے مسائل حل کیے ۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں احساس ہے کہ کہیں نا کہیں کوئی کوتاہی ہوئی ہے، کوئی کمی رہ گئی تو وہ ہم حکومت میں آکر عوام کی خدمت اور ریلیف دے کر پوری کریں گے۔

سینیئر لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی عادت ہے وہ ہرالیکشن پرایشو کرتی ہے۔ انتخابی نتائج پیپلزپارٹی کو بھی قبول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نشستوں میں اضافہ ہونا شروع ہوچکا ہے، ہم کسی کو لالچ نہیں دے رہے بلکہ آزاد امیدوارخود آنا چاہ رہے ہیں۔

تازہ ترین

January 17, 2025

پاکستان کے شایان آفریدی نے آئی ٹی ایف ایشیا 14 اور انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

January 17, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سفیر رضا امیری مغدام کی ملاقات

January 16, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ایرانی سفیر سے ملاقات، زرعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

January 16, 2025

چینی سرمایہ کاروں کے وفد کا آئی سی سی آئی کا دورہ، پاکستان میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

January 16, 2025

آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں آپریشنز میں کامیابی پر فورسز کو خراج تحسین

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر