کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان عاجر دھامرا کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ ملتے ہی کچھ لوگوں کو اپنا ملک یاد آگیا،پہلے وہ الیکشن کروانا ہی نہیں چاہتے تھے، اب تیاریاں کر رہے ہیں،لوگ ملک میں گراؤنڈ بنا کر آئے ہیں، آنے والے وقت میں ایک اور نیا نعرہ لگنے والا ہے،مجھے کیوں بلایا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان عاجر دھامرا نے شہلا رضا کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یوم تاسیس کے حوالے سے کوئٹہ میں جلسہ ہونے جا رہا ہے، جو تاریخ ساز ہوگا،الیکشن کی تاریخ ملتے ہی کچھ لوگوں کو اپنا ملک یاد آگیا،پہلے وہ الیکشن کروانا ہی نہیں چاہتے تھے، اب تیاریاں کر رہے ہیں،لوگ ملک میں گراؤنڈ بنا کر آئے ہیں۔
رہنما پیپلزپارٹی عاجز دھامرا نے کہا کہ آنے والے وقت میں ایک اور نیا نعرہ لگنے والا ہے،مجھے کیوں بلایا،ماضی میں وہ لوگ کہتے تھے ووٹ دو عزت دو،اب لگتا ہے ووٹ دو اور صرف مجھے عزت دو۔تھر کے کوئلے پر بجلی بنے کا سارا کردار خود لے رہے ہیں،بہت سے لوگ جھوٹ پر مبنی دعوے کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: انتخابات،سیاسی رابطوں کیلئے پیپلزپارٹی کی کمیٹیاں تشکیل
عاجز دھامرا نے مزید کہا کہ کل کو مینار پاکستان کی تعمیر کا کریڈٹ بھی خود لے لینگے،اگر 18ویں ترمیم پر کوئی ڈاکہ ڈالا تو پاکستان میں بہت بڑی سیاسی تحریک جنم لے گی۔سیاست کریں الیکشن میں ہمارے خلاف اتحاد بنائیں،کوئٹہ میں یوم تاسیس کا ایک بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔