اسلام آباد(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی نے مرکز اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم اور جماعت اسلامی کیساتھ مل کر مخلوط حکومت بنائے گی ۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ عمران خان سے جیل میں ملاقات ہوئی ،کچھ پیغامات کارکنوں اور عوام کے نام بھی بھیجیں ہیں۔ ایم ایف کے پاس جانا مسئلہ کا حل نہیں ہے کیونکہ وہ جو بھی ڈیل ہوگی اسکی کنڈیشن غریب آدمی کے لیے بہتر نہیں ہے۔بیرون ملک سرمایہ کاری سے ملک کے حالات بہتر ہو سکتے ہیں اس سب کے لیے ضروری ہے ملک میں سیاسی استحکام ہو ۔
رؤف حسن کامزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے ،ملک پر منی لانڈرنگ کرنیوالوں کو مسلط کیاجارہاہے۔ جو الیکشن جیتا ہے اس کا حق ہے کہ اسکو حکومت کرنے دینا چاہیے۔خیبرپختونخواو میں پی ٹی آئی کے پاس اکثریت ہونے کے باعث علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ کے امیدوار ہوں گے ۔ عمران خان نے ن لیگ،پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے علاوہ باقی جماعتوں کیساتھ مل کر جدوجہدجاری رکھنے کاکہا گیاہے۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کاکہنا تھا کہ عوام نے الیکشن میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔پی ٹی آئی والوں کے پاس قومی اسمبلی کی 180نشستیں ہیں۔بیرون ملک مقیم پاکستانی جلد از جلد سرمایہ کاری کریں۔ دوسرا اہم مسئلہ خان صاحب نے کہا کہ جس طرح سے ن لیگ کو ملک میں مسلط کیا جا رہا ہے اس سے ملک مزید مسائل میں جائے گا۔