اسلام آباد(محمد حسین )ویسٹ منسٹر اکیڈمی اسلام آباد اور ایل جی ایس اسلام آباد کے درمیان ایف 9 پارک کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے ایک سنسنی خیز مقابلے میں ایل جی ایس کی ٹیم نے 15 اوورز میں 176 کا شاندار اسکور بناتے ہوئے ایک زبردست ہدف دیا، یزدان عباس شاندار 77 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے، حسن گھمن نے صرف 10 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں،بڑے ہدف کے تعاقب میں ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے باوجود حسن گھمن کی طرف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور انہوں نے صرف 57 گیندوں میں 146 رنز بنا کر ٹیم کو 13 اعشاریہ ایک اوورز میں میچ جتوا دیا،ان کی اننگز میں 11 زبردست چھکے اور 15 چوکے شامل تھے،آل رائونڈ پرفارمنس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا.