پیپلز پارٹی کا کابینہ میں نہ بیٹھنا خطرہ، کبھی بھی حکومت گراسکے گی، خواجہ آصف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا کابینہ میں نہ بیٹھنا خطرہ ہے، کبھی بھی حکومت گرا سکے گی۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایک دو کو چھوڑ کر تمام انتخابات متنازع ہوئے، اس الیکشن میں بھی ہمارے تحفظات ہیں۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے نتائج پر خاموش ہے، کوئی دھاندلی کا شور نہیں۔

حکومت سازی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار بنایا کیونکہ وہ دوسری پارٹیوں سے ڈیل کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ نواز شریف قائد ہیں ان کا حکم فائنل ہوگا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا کابینہ میں نہ بیٹھنا حکومت کے لیے رسک ہوگا۔ وہ کسی بھی وقت حکومت کے قدموں تلے سے قالین کھینچ سکے گی۔ بلاول بھٹو شہبازشریف اور پی ڈی ایم حکومت کو بھی ٹارگٹ کرتے رہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ خطرہ ہر وقت موجود رہے گا کہ پیپلز پارٹی کسی بھی وقت اپنا سپورٹ واپس لے سکتی ہے۔ اس خطرے کو کور کرنے کے لیے ن لیگ قیادت نے پیپلز پارٹی سے کیا بات کی ہے، مجھے نہیں معلوم۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ بعض شہروں میں 87 فیصد بجلی چوری ہوتی ہے، ان حالات میں گیس، بجلی اور پیٹرول مہنگا کرنا پڑے گا۔ چوری بند کردیں تو گیس، بجلی سستی ہوجائے گی۔

تازہ ترین

January 18, 2025

وزیرِ اعظم کی موسمیاتی تبدیلی کی معاون رومینہ خورشید عالم اور ایف سی سی آئی کے درمیان سبز کاروباری حکمت عملیوں پر بات چیت

January 17, 2025

پاکستان کے شایان آفریدی نے آئی ٹی ایف ایشیا 14 اور انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

January 17, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سفیر رضا امیری مغدام کی ملاقات

January 16, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ایرانی سفیر سے ملاقات، زرعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

January 16, 2025

چینی سرمایہ کاروں کے وفد کا آئی سی سی آئی کا دورہ، پاکستان میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر