اسلام آباد(محمد حسین ) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابی عمل میں اہم ترین مرحلہ مکمل ہوگیا، ووٹر کلبز کی فہرست آج جاری کی جائے گی، فیفا ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے بتایا کہ طویل اور صبر آزما مراحل مکمل کرتے ہوئے ایک شفاف سسٹم کے تحت میرٹ پر پورا اترنے والے کلبز کو ووٹنگ کا حق دیا گیا ہے،مجموعی طور پر پاکستان فٹبال کنیکٹ پروگرام میں قریب 6000 درخواستیں موصول ہوئی تھیں،ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ میں فزیکل سکروٹنی سے حقیقی کلبز کا تعین کیاگیا ،20 کھلاڑیوں، 3آفیشلز، کلب آئین، بیان حلفی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لیٹر اور بینک اکاﺅنٹ جیسی شرائط پوری کرنےمیں بھی کلبز نےگہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا،بنیادی تقاضوں پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا گیا، جو کلب ووٹرز کی فہرست میں جگہ نہیں بناپائے،کھیلنے اور ایونٹس میں شرکت کا حق ان کو بھی حاصل رہے گاانھوں نےکہا کہ فٹبال برادری کو کلبز رجسٹریشن کے طریقہ کار اور مراحل سے آگاہ رکھنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایاگیا،پریس کانفرنسز اخباروں میں اشتہارات، سیمنارز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے آگاہی فراہم بھی کی گئی اسموقع پر رکن نارملائزیشن کمیٹی محمد شاہد نیاز کھوکھرنےکہا اسٹیک ہولڈرزکو 18 ہزار سے زائد ای میلز اور 50ہزار کے قریب فون کالز کے ذریعے معلومات فراہم کی گئیں،رہنمائی کیلئےایڈ وائزری کمیٹی اور فٹبال حلقوں میں بااثرشخصیات سےبھی مدد لی گئی،رجسٹریشن کا عمل آسان بنانے کیلئے مختلف شہروں میں موبائل وین کی سہولت بھی فراہم کی گئی،اس سارے عمل میں کلبز اور میڈیا کو ہر مرحلے پر ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ رکھا گیا،معیار پر پورا نہ اترنے والے کلبز پر بھی دروازے بند نہیں ہوئے،آئینی تقاضےپورےکرنےپرانھیں بھی آئندہ ووٹنگ کاحق مل سکتا ہے،ہماری اس کوشش سےالیکشن کاعمل بہت جلد مکمل اور پاکستان فٹبال کی ٹریک پر واپسی ہوجائے گی۔