صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سپورٹس ڈپلومیسی کے تحت سالانہ انویٹیشنل گالف ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب
اسلام آباد(محمد حسین)اسلام آباد میں گالف ٹورنامنٹ۔سرینا ہوٹلز نے مارگلہ گرینز گالف کلب کے تعاون سے منعقد کیااس موقع پر مہمان خصوصی صدر مملکت نےفعال طرز زندگی اور بیرونی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر زوردیا .انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں گالف جیسی صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔گالف کا کھیل ہمیں فطرت کے قریب لاتا ہے ۔انسانی وسائل لوگوں کی فکری ترقی اور درست فیصلہ سازی سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ملک کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔عوامی مینڈیٹ کی عزت کی جانی چاہیے ، عوامی شمولیت کے بغیر ملک کی ترقی و خوشحالی ممکن نہیں ، اِنسانی وسائل ہی کسی بھی ملک کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، ملک میں دو کروڑ باسٹھ لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔غذائی قلت، ذہنی و جسمانی کمزوری پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ملک عوام سے بنتا ہے، مشترکہ کاوشوں سے ملک کو ترقی یافتہ بنایا جا سکتا ہے: صدر مملکت نےگالف ٹورنامنٹ کے منتظمین اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دی صدر ڈاکٹر عارف علوی نے چاروں کیٹیگریز کے فاتحین اور رنر اپ میں انعامات تقسیم کئے۔ ٹورنمنٹ میں تقریباً 110 گالفرز نے شرکت کی۔خواتین کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا۔صدر مملکت نے خود بھی گالف کے کھیل میں شرکت کی۔