اسلام آباد(محمد حسین )بلی bully ہاکی کلب ہالینڈ اور پرائم منسٹر یوتھ پروگرام۔ہائیر ایجوکیشن۔ٹیلنٹ ہنٹ ہاکی ٹیموں کے مابین پہلا میچ 19 فروری اور دوسرا میچ 21 فروری کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں بوقت ساڑھے 12۔30 بجے کھیلیں جائیں گے۔بعدازاں ڈچ ٹیم اسلام آباد روانہ ہوجائے گئ۔تیسرا میچ 23 فروری نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم بمقام پی ایس بی اسلام آباد میں بوقت303۔2 بجے سہ پہر کھیلا جائے گاکہ 22سال قبل ہالینڈ کی معروف ہاکی کلب اورنج اینڈ بلیک نے پاکستان کادورہ کیا تھا۔اب 22سال کے بعد بلی bullyہاکی کلب نیدرلینڈز کی ٹیم پاکستان میں تین میچز کی سیریز کھیلے گی۔پہلے دونوں میچز لاہور میں کھیلنے کے بعد 23 فروری کو اپنا تیسرامیچ نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے گی۔سابق کوچ پاکستان ہاکی ٹیم خواجہ جنید کے مطابق ڈچ ٹیم کا یہ دورہ پاکستان میں قومی کھیل ہاکی کے فروغ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا ۔پاکستان ہاکی لورز کلب کےصدر ڈاکٹر محمد حسین اور سیکرٹری امجد اسلام نے اس دورہ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔اور کہا پاکستان ایک پرامن ملک ہے غیر ملکی ٹیم کے دورہ پاکستان سے ہاکی کو فروغ ملے گا۔نوجواں کوچ عبدالملک نے کہا اس دورے سے پاکستان کا سوفٹ امیج مزید بہتر ہوگا اورمستقبل میں مزید غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔