تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل میں بطور پارٹی شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر نے سنی اتحاد کونسل کے رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اتفاق رائے سے منتخب آزادامیدوار سنی اتحاد کونسل کو بطور پارٹی جوائن کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی 180 سیٹیوں پر جیت چکی ہے، جن حالات میں امیدوار لڑے ، وہ سب کے سامنے ہے، انتخابی نشان نہ ہونے کی وجہ سےامیدوار آزاد حیثیت سے لڑے۔ ہم نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کیے تھے۔
اس موقع پر عمر ایوب نے کہا کہ سنی کونسل اتحاد کے ذریعے مخصوص سیٹوں کا تحفظ کریں گے، کمشنر راولپنڈی نے اپنے الزامات میں بتایا کہ کیسے دھاندلی ہوئی، فارم 45 کی بنا پر فارم 47 بننا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ،تمام پراسیس کے بعد پی ٹی آئی ہی وفاق میں حکومت بنائے گی۔