اسلام آباد: سینئر سیاستدان اور سابق وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت 6 ماہ سے زیادہ نہیں چلے سکے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی اب بلے بلے ہے، زرداری صاحب اسمارٹ کھلاڑی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ تمام اہم عہدے پیپلزپارٹی کے پاس ہیں، صدارت کسی اعلی شہرت والے کو ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا، پی ٹی آئی جے یوآئی سے اتحاد قیامت کی نشانی ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی مولا جٹ کی سیاست چھوڑ دے، جمہوری طریقے سے حکومت بنائے۔