رواں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کا راولپنڈی میں افتتاح

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)رواں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کا راولپنڈی میں آغاز ہوگیا،کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے آر پی او خرم علی اور ڈپٹی کمشنرڈاکٹر حسن وقار چیمہ کے ہمراہ افتتاح کیا۔05 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا گیا۔ مہم کے پہلے روز 02 لاکھ 50 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ لیاقت علی چٹھہ نے کہاکہ ریفیوزل اور غیر حاضر کیسز کو ایک ہی دن کور کیا جائے گا۔تمام سرکاری محکموں کی مربوط کوششوں سے سال 2010 سے اب تک راولپنڈی میں پولیو سے متاثرہ کوئی کیس نہیں دیکھا۔ کمشنر راولپنڈی ڈویثرن نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کی قومی مہم کا آغاز راولپنڈی سمیت پنجاب کے 36 اضلاع میں کیا جا رہا ہے۔ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں پولیو مہم سات روز تک جاری رہے گی۔بقیہ اضلاع میں مہم پانچ روزہ ہو گی۔اس موقع پر لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ ڈویژن میں معیاری پولیو مہم منعقد کی جائے اور داخلی راستوں پر قطرے پلانے جائیں۔ کمشنر راولپنڈی ڈویثرن نے کہاکہ ویکسین کی متعدد خوراکیں وائرس کے خلاف بہترین تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ کمشنر راولپنڈی نے کہاکہ پولیو کے مکمل خاتمے تک والدین پولیو ٹیموں کا خیر مقدم کریں۔ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے کہاکہ اس مہم میں 05 سال سے کم عمر کے10 لاکھ 15 پندرہ ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔مہم کے لئے245یوسی ایم اوز اور 866 ایریا انچارجز تعینات کیے گئے ہیں۔3703موبائل ٹیمیں اور 330 فکسڈ پوائنٹس اور 166 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔راولپنڈی ہیلتھ آفیسر ان مہم کی پیش رفت کی نگرانی کریں گے۔ آر پی اوخرم علی نے اس موقع پر کہاکہ راولپنڈی پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیے جائیں گے۔

تازہ ترین

December 21, 2024

فیصل کریم کنڈی نے سانحہ نو مئی کے ملزمان کو سزائیں سنانے کے فیصلہ کو احسن قدم قرار دیا

December 21, 2024

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کریک کاروائیاں جاری

December 21, 2024

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کاروائی

December 21, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس نے انتہائی بھاری مالیت کی 5 کلوکوکین برآمد کر لی

December 20, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ