سجاول: سندھ کے ضلع سجاول کی تحصیل جاتی کے گاؤں طالب رچھو میں خسرہ سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔
ڈی ایچ او ڈاکٹر حنیف میمن کا کہنا ہے کہ پورے ضلع میں خسرہ سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی اموات سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ڈاکٹر حنیف میمن کے مطابق متاثرہ گاؤں میں ٹیم بھیجی ہے، رپورٹ آنے پر مزید اقدامات کیے جائیں گے۔