راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ انچارج شعبہ انسداد تجاوزات کی زیر نگرانی انفورسمنٹ عملے کی جانب سے مسلسل گرینڈ آپریشن جاری،صدر بازار،پیپلز کالونی،گرجاروڈ،مصریال روڈ،چکری روڈ کے علاقوں میں بڑی سطح پر صفائی کردی گئی،تفصیلات کے مطابق سی ای او راولپنڈی کینٹ بورڈ سید علی عرفان رضوی کی خصوصی ہدایت پر شعبہ انسداد تجاوزات انچارج چوہدری نجم الحسن کی نگرانی میں صدر،پیپلز کالونی،گرجاروڈ،مصریال روڈ،چکری روڈمیں تجاوزات مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا اور متعدد ٹرک سامان بحق سرکار ضبط کیا،اس حوالے سے مڈیا سے بات چیت میں انچارج انسداد تجاوزات چوہدری نجم الحسن نےبتایا کہ سی ای او راولپنڈی کینٹ بورڈ نے سختی سے احکامات جاری کیئے ہیں کہ تجاوزات مافیا کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے،انھوں نے مزید کہا کہ آپریشن جاری رکھا جائے گا اور بلا امتیاز سب کیخلاف کاروائیاں ہونگی۔