اسلام آباد(نیوز ڈیسک)میجر جنرل شاہد نظیر ڈائریکٹر جنرل سٹریٹیجک پروجیکٹس نے زرعی ترقیاتی بینک کے صدر طاہر یعقوب بھٹی سے زیڈ ٹی بی ایل ہیڈ افس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ زرعی ترقیاتی بینک کے صدر نے زیڈ ٹی بی ایل کے افعال اور کارگردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ زیڈ ٹی بی ایل ملک کے چھوٹے کسانوں کی بینکنگ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے برسوں پرانی تاریخ کے ساتھ ایک اہم مالیاتی ادارہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو ان کی دہلیز پر بہترین زرعی مشاورتی خدمات زرعی ترقیاتی بینک کو دیگر مالیاتی اداروں سے ایک الگ ادارہ بناتی ہے انہوں نے مزید زور دیا کہ غذائی تحفظ کے بڑھتے ہوئے چیلنج کے لیے اس بات کی ضرورت ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی افعال شرکت کے ساتھ روایتی زراعت کو درست اور سمارٹ زراعت میں تبدیل کیا جائے وسائل کا تحفظ کیا جائے اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جائے ڈی جی سٹریٹیجک پروجیکٹس نے صدر زرعی ترقیاتی بینک لمٹڈ کا شکریہ ادا کیا انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ گرین کارپوریٹ انیشیٹو کی چھتری کے نیچے پاکستان میں زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے کی تعمیر کا مقصد بنجر غیر ترقی یافتہ اور پسماندہ زمینوں کو استعمال کر کے قومی ترقی درامدی متبادل خوراک کی حفاظت ویلیو ایڈیشن میں اپنا حصہ بڑھانا ہے انہوں نے وضاحت کی کے لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم جو گرین کارپوریٹ انیشیٹو کا ایک الحاق ہے موسم کی تازہ کاریوں مٹی کے غذائی اجزاء پانی کی ضروریات فصل کی پیداوار کی تشخیص کیڑوں کی نگرانی اور کھاد کی ضروریات کے بارے میں کسانوں کو اصل میں معلومات فراہم کرے گا ڈی جی ایس پی نے بینک کو لمز کے ساتھ ڈیجیٹل تعاون اور مالی شمولیت کے لیے ہاتھ ملانے کی دعوت دی ہے صدر زرعی ترقیاتی بینک اور ڈی جی ایس پی نے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے بڑھتے ہوئے تعاون تا عامل اور علم کے اشتراک کو فروغ دیتے ہوئے اپنی طاقتوں کو ہم اہنگ کرنے پر اتفاق کیا ہے ڈی جی ایس پی نے چولستان کے علاقے’خیبر پختون خواہ اور سندھ میں صوبائی حکومتوں کے تعاون سے گرین کارپوریٹ انیشیٹو کی طرف سے کی گئی پیشرفت کو شیئر کیا زرعی ترقیاتی بینک لمٹڈ کے صدر اور ڈی جی اسٹریٹیجک پروجیکٹس نے ملک کے زرعی شعبے کی بہتری اور ترقی کے لیے قریبی تعاون سے کام کرنے کا عہد کیا