امریکا بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس گھنٹوں بند رہنے کے بعد بحال ہوگئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ہوم لینڈ سیکیورٹی اور ایف بی آئی بھی تحقیقات میں شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکا میں جمعرات کو سان فرانسسکو سمیت بڑے شہروں میں سیل فون سروس میں خلل کے باعث ہزاروں صارفین متاثر ہوئے تھے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس دوران ٹیکسٹ میسجز کے علاوہ ہنگامی خدمات بھی معطل رہیں۔