عارف والا (مانیٹرنگ ڈیسک)اینٹی کرپشن نے سابق ضلع ناظم اسلم سکھیرا کو گرفتارکر لیا ہے اور بتایا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما نے نےترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی۔
محکمہ اینٹی کرپشن نے پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے اور ترجمان کے مطابق سابق ضلع ناظم پاکپتن اسلم سکھیرا کو گرفتارکرلیا ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ اسلم سکھیرا کو کرپشن کے الزامات پر گرفتارکیا گیا ہے، انہوں نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسلم سکھیرا کو اینٹی کریشن پولیس نےان کی رہائش گاہ سےگرفتار کیا، ان پر کرپشن کے الزام پر مقدمہ درج ہے، ملزم نے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں ٹھیکیداروں سے مل کر کرپشن کی۔
مزید پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی سے نیب ٹیم کی اڈیالہ جیل میں کئی گھنٹے تفتیش
واضح رہے کہ اسلم سکھیرا عارف والا میں حلقہ این اے 144 سے پی ٹی آئی کے امیدوار بھی ہیں۔