چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ سندھ کی کارکردگی کا وفاق اور باقی صوبوں سے مقابلہ ہوگا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پارلیمانی پارٹی اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں خدمت کی نئی سیاست کا آغاز ہوگا۔ باقی صوبوں کےمقابلے میں سندھ کی کارکردگی بہتر رہی۔امید ہےکہ مقابلے میں کارکردگی بہتررہے گی۔
بلاول بھٹو کاکہنا تھاکہ مرادعلی شاہ وزیراعلیٰ سندھ نوید انتھونی ڈپٹی اسپیکر، اویس قادر شاہ اسپیکر سندھ اسمبلی امیدوار ہونگے ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہنا تھا کہ ہم سیلاب متاثرین کو نہیں بھولے۔ جووعدے ہم نےکیےکہ گھر بنائیں گے۔ الیکشن سےپہلے گھر بنانےکا منصوبہ شروع ہوا تھا۔ہمیں روایتی سیاست کے ساتھ حکومت کرنے کا روایتی طریقہ ختم کرنا ہوگا ۔