اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر ) راولپنڈی ڈویزنل گرلز ٹیموں کی صوبائی مقابلوں میں شرکت کے لئے فیصل اباد روانہ ہوگئی یادرہے کہ راولپنڈی ڈویزن سے گرلزہینڈ بال، والی بال، رسہ کشی کی ٹیموں کی روانہ ہوئی۔ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز راولپنڈی پروفیسر شیر احمد ستی کی زیرنگرانی راولپنڈی ڈویژن سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج مری روڈ سے گرلزہینڈ بال،گورنمنٹ گریجویٹ کالج چکوال سے رسہ کشی اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج جہلم سے والی بال کی ٹیم فیصل آباد میں صوبائی کھیلوں کے مقابلہ جات میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئی۔مقابلہ جات کی افتتاحی تقریب 24 فروری کوجبکہ 25 فروری سے مقابلوں کا باقاعدہ آغاز ہو گا. 48 کھلاڑیوں کے دستےمیں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز امجد اقبال خٹک اور ڈویژنل فوکل پرسن مس ثوبیہ سلطانہ چوہدری اور دیگر کوچز اور مینیجرز شامل ہیں.