اسلام آباد(ویب ڈیسک) علیمہ خان نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر صدر اور وزیراعظم سڑکوں پر پھر سکتے ہیں تو عمران خان کو سیکیورٹی کیوں نہیں مل سکتی؟
علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں نہایت افسوس ہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش نہیں کیا گیا۔
انہوں نے سوال کیا کہ وزیر اعظم اور صدر سڑکوں پر پھرتے ہیں اور ان کو سیکیورٹی مل سکتی ہے تو عمران خان کو کیوں نہیں؟ اگر یہی طریقہ رہا تو لگتا ہے کہ عمران خان کو جیل سے باہر نہیں نکلنے دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس؛ عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد
انہوں نے کہا کہ جج صاحب نے فیصلہ دیا ہے کہ اب اوپن کورٹ میں سماعت ہوگی۔ کم از کم 200 لوگ وہاں آسکتے ہیں۔ اگلی سماعت پر امید ہے میڈیا بھی وہاں ہر موجود ہوگا۔