غزہ پر اسرائیلی مظالم:امریکی فوجی نے احتجاجاً خود کو آگ لگالی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی فوجی نے واشنگٹن ڈی سی میں واقع اسرائیلی سفارتخانے کے باہر غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خودکو آگ لگالی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دی گارجین کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوجی کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ مذکورہ شخص فلسطین کی حمایت میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر آواز بلند کر رہا تھا، اس دوران اس نے اپنے اوپر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید جھلس جانے والے شخص کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔آن لائن پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں یونیفارم میں ملبوس ایک شخص کو ‘فلسطین کو آزاد کرو’ کا نعرہ لگاتے ہوئے دکھایا گیا، بعدازاں پولیس نے آگ بجھانے کی کوشش کی اور اسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اس واقعے سے متعلق ایک شخص نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ نامعلوم شخص سفارتخانے تک پہنچا اور ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم پر لائیو سٹریمنگ شروع کر دی۔اس شخص نے اپنا فون نیچے رکھا اور پھر اپنے آپ کو آگ لگا دی، آگ لگانے سے پہلے امریکی فوجی کہہ رہا تھا کہ ‘وہ اب نسل کشی میں ملوث نہیں رہے گا’۔ویڈیو کو بعدازاں سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا، فضائیہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ یہ شخص ایک فعال رکن تھا لیکن اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 30 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں شہید ہونے والوں میں 90 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی