گلگت (نیوز ڈیسک) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ کمپیوٹر سائنسز کی لیکچرار ڈاکٹر گل سحر کے مرحو م شوہر ڈاکٹر وزیر اور ہیلتھ سیکشن کے آئی یو کے سینئر ڈسپنسر غلام مصطفی کے چھوٹے بھائی کی رحلت پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیاگیا ۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو سے جاری بیان کے مطابق تعزیتی ریفرنس میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سمیت سینئر انتظامی وتدریسی افسران موجود تھے۔قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، سینئرانتظامی وتدریسی افسران نے قراقرم یونیورسٹی شعبہ کمپیوٹر سائنسز کی لیکچرار ڈاکٹر گل سحر کے شوہر مرحوم سمیت ہیلتھ سیکشن کے آئی یو کے سینئر ڈسپنسر غلام مصطفی کے چھوٹے بھائی کی روح کے ایصال ثواب و ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی اور تعزیت پیش کیا۔جبکہ دونوں مرحومین کے اہل خانہ کو مصیبت کی گھڑی میں استقامت وصبر جمیل عطا ء کرنے کرنے کے لیے دعا کی۔وائس چانسلر کے آئی یو نے تعزیتی ریفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں سوگوران کو ناقابل تلافی نقصان کو صبر واستقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق کے لیے دعا کی اور مرحومین کی اچانک وفات کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔اس سے قبل ڈاکٹر ثابت رحیم نے کے آئی یو فیملی کی طرف سے تعزیت پیش کی ۔
وائس چانسلرکے آئی یو سے ڈائریکٹر SPARC GB کی ملاقات۔
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے ڈائریکٹر SPARC GB ڈاکٹر محمد اقبال نے ملاقات کی ۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں جیوٹیکنالوجیز سمیت مختلف تحقیقی میدانوں میں جامعہ قراقرم کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرنے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں وائس چانسلر کے ہمراہ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد خان، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کرامت علی سمیت SPARC GB کے دیگر زمہ داران موجود تھے ۔اس سے قبل وائس چانسلر نے فیکلٹی آف انجینئرنگ کی ٹیکنکل ری یو سمیت جامعہ میں جاری تعمیراتی امور سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت بھی کیا۔