پاک فضائیہ نے ایل او سی پر جاسوسی کرنے والے بھارتی فضائیہ کے کواڈ کاپٹر کو مار گرایا ہے۔
تفصیلات کےمطابق 25 فروری کو پاکستانی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی جاسوس ڈرون کو ڈاؤن کر دیا ہے۔پاک فضائیہ کے مطابق واقعہ گزشتہ روز 12 بج کر 55 پر پیش آیا تھا، تاہم بھارتی فضائیہ کے کوآڈ کاپٹر کو گرانے کے بعد پاک فوج نے اس کی باقیات کی تلاش کا کام شروع کیا۔26 ۔فروری کو ایل او اسی میں پاکستانی علاقے میں کوآڈ کاپٹر کی باقیات مل گئیں۔
کوآڈ کاپٹر پر بھارتی فضائیہ کی ایک یونٹ کا نشان بھی موجود ہے جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ یہ کواڈ کاپٹر بھارتی فضائیہ کا ہے۔یاد رہے کہ 27 فروری 2019 ء کو پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کیخلاف ورزی کرنے والے بھارتی جنگی طیاروں کو بھی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں مار گرایا تھا.