پشاور(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاونے ڈائریکٹر پشاور زون نثار تنولی کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں ملزم نسیم اللہ کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطاق ترجما ن ایف آئی اے نے جاری بیان میں کہاہے کہ نسیم اللہ کو فردوس سبزی منڈی سے گرفتار کیا گیا۔ چھاپے کے دوران ملزم سے مجموعی طور پر 13 لاکھ 90 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے ملزم سے ہنڈی حوالہ اور غیر ملکی کرنسی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔