اسلام آباد: صدر مملکت کی منظوری کے بغیر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کیاگیا،اجلاس آرٹیکل 91 کی سب کلاز 2 کے تحت طلب کیاگیا،
ذرائع کے مطابق شام 5 بجے تک صدر مملکت کے احکامات کا انتظار کیا گیا، قومی اسمبلی کا اجلاس صدر کی جانب سے طلب نہ کیے جانے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے طلب کرلیا ،قومی اسمبلی اجلاس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔