قومی اسمبلی اجلاس :لیگی اور پی ٹی آئی ارکان کی ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے ارکان آمنے سامنے آگئے ،دونوں پارٹیوں کے ارکان اسمبلی نے ایک دوسرے کیخلاف خوب نعرے بازی کی ۔

تفصیلا ت کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدار ت ہوا ، نو منتخب ارکان قومی اسمبلی نے حلف اٹھایا ۔حلف اٹھانے سے قبل سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی نے شور شرابا شروع کردیا اور اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج شروع کردیا ۔

اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل اور لیگی ارکان نے ایک دوسرے کیخلاف بھرپورنعرے بازی کی ،سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے آئی آئی پی ٹی آئی کے نعرے لگائے،ن لیگ اراکین نے گھڑی چور اور دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا کے نعرےلگائے ۔جواب میں اپوزیشن نے بھی چور آیاچور آیا کے نعرےلگانے شروع کردیئے ۔گیلری میں بیٹھے افراد سے نہ رہا گیا اور انہوں نے نعرے بازی شروع کردی جس پر سپیکر نے گیلری میں بیٹھے افراد کو نعرہ بازی پر ایوان سے باہر نکالنے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے اراکین اسمبلی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ، اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمان، ریحانہ اسماعیل اور دیگرنومتنخب ارکان ایوان میں موجود نہیں۔

جبکہ پیپلزپارٹی کے ارکان نے بھی ایک زرداری سب پر بھاری ، آصفہ بھٹو کے نعرے لگائے ، آصفہ زرداری نے بھی کھڑے ہوکر اپنے والد آصف علی زرداری کے حق میں نعرے لگائے،پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کے اراکین کی ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

تازہ ترین

November 13, 2024

” علامہ اقبال اور رد قادیانیت”کی تقریب رونمائی نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں آج منعقد ہوئی ،

November 13, 2024

ایس آئی ایف سی میں جنوبی اضلاع کے مسائل کو اجاگر کرنے میں کوشاں ہیں، فیصل کریم کنڈی

November 13, 2024

ایتھوپیا کے سفیرِڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کو شاندار سفارتی خدمات کے اعتراف میں گلوبل ایمبیسیڈرایوارڈ سے نوازا گیا

November 13, 2024

گورنر خیبرپختونخوا سے چراٹ سیمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اعظم فاروق کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی

November 13, 2024

آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز کے جنرل سیکرٹری اور دیگر کی وفاقی وزیر برائے چوہدری سالک حسین سے ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ