اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا۔
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے کا اضافہ کیا گیا،اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے مقرر کردی گئی۔وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 287 روپے 33 پیسے برقرار رہے گی۔قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
یاد رہے نگران وفاقی حکومت نے 15 فروری کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2روپے 73 پیسے کااضافہ کیا،ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 8روپے 37 پیسے کااضافہ کیا گیا تھا۔