راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں پاکستان ٹوبیکو بورڈ آرڈیننس 1968 چیلنج کردیا گیا .
پیٹیشنرز کی جانب سے سردار فیض رسول جلبانی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان، باسِط نواز خان گوپانگ، سید سکندر عباس گیلانی اور سیف الرحمن حفیظ ایڈووکیٹس پیش ہوئے نے سینئیر ایڈووکیٹس ہائیکورٹ جبکہ چیف جسٹس لاھور ہائی کورٹ مسٹر حسٹس امیر بھٹی نے سماعت کی پیٹیشنر کے وکلاء کے دلائل 20 منٹ تک جاری رہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بھی دلائل دیئے عدالت عالیہ نے طرفین کے دلائل سننے کے بعد نوٹس جاری کرتے ہوئے فیڈریشن آف پاکستان، وزارتِ تجارت، وزارتِ خوراک اور پاکستان ٹوبیکو بورڈ سے جواب طلب کرتے ہوئے پیٹیشنر کے فاضل وکلاء بالخصوص سینئر وکیل و ماہر آئین و قانون فیض جلبانی کو بہترین تیاری اور دلائل کو سہراہا