کراچی (سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئےبیرون ملک فرار ہونے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ ملزم نیب لاہور کو مطلوب تھا۔ملزم نے فلائٹ نمبر QR611 سے سعودی عرب فرار ہونے کی کوشش کی ۔ملزم حبیب قاسم کا تعلق گجرانوالہ سے ہے۔ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھاملزم کو گرفتار کر کے نیب حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
دوسری طرف ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اشتہاری ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر کے لاہور ائرپورٹ منتقل کر دیا گیاگرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔گرفتار ملزمان میں حامد علی اور محمد اعظم شاملگرفتار ملزمان لاہور پولیس کو مطلوب تھے۔گرفتار ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔ ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے۔ بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ین سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہےانتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔