سیاسی دھڑوں اور رہنماؤں کا چوہدری نعیم اعجاز کی غیر مشروط حمایت کا سلسلہ جاری

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی حلقہ این اے 53اور PP-10 کی سیاست میں چوہدری نعیم اعجاز کی دبنگ انٹری سے علاقائی سیاست میں بڑی ہلچل ، تفصیلات کے مطابق چوہدری نعیم اعجاز کی دھواں دھار الیکشن کمپین زور شور سے جاری ہے اور اور اس انتہائی قلیل وقت میں بہت بہت بڑے سیاسی دھڑوں اور رہنماؤں کا چوہدری نعیم اعجاز کی غیر مشروط حمایت کا سلسلہ جاری ہے ، اور حلقہ این اے 53اور PP-10کی سیاست نقشہ تبدیل ہو چکا ہے اور اہل حلقہ کی عوام چوہدری نعیم اعجاز پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کررہی ہے اور اس ساری صورت حال حلقہ میں متحرک پرانے سیاسی لیڈورں کے لیے درد سر بن چکا ہے اور چوہدری نعیم اعجاز کی سیاست میں انٹری کے بعد وہ بوکھلاہٹ کا شکارہیں اور روزانہ کوئی نیا سیاسی شوشہ چھوڑ کر اپنے جگ ہنسائی کا باعث بھی بن رہے ہیں، مزید چوہدری نعیم اعجاز کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں بہت بڑے بڑے بریک تھرو اور سرپرائز دوں گا ابھی تو صرف آغاز ہے میں سیاست میں قدم اپنے حلقہ کے عوام کی پرزور خواہش پر رکھا ہے اور انشااللہ میں اپنے حلقہ کے عوام کی امیدوں پر پورا اتروں گا میں محض کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں رکھتا بلکہ ہر کام عملی طور پر کرنے کا عہد رکھتا ہوں، ہمارےحلقہ کو پسماندہ رکھا گیا ہم اپنے حلقہ کی عوام کو پسماندگی سے نکال کر ایک خوشحال طرز زندگی کی راہ پر گامزن کریں گے،یاد رہے کہ چوہدری نعیم اعجاز پاکستان مسلم لیگ نواز سے گزشتہ 35سال سے منسلک ہیں لیکن حلقہ کی پسماندگی اور محرومیوں کو دیکھتے ہوئے اہل علاقہ کی خواہش پر ہی چوہدری نعیم اعجاز نے مسلم لیگ ن کے پینل سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور مسلم لیگ ن کی سیاسی قیادت نے بھی چوہدری نعیماعجاز پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے.

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی