اسلام آباد(محمد حسین )ملتان ڈویژن میں منعقد صوبائی مقابلہ جات میں گرلز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں راولپنڈی کی علشبہ نے 0-3 سے لاہور ڈویژن کو ہرایا جبکہ ڈبلز مقابلوں میں راولپنڈی کی علشبہ اور حجاب نے فیصل آباد کو 0-3 سے شکست دی، دونوں کھلاڑی طالبات کا تعلق گورنمنٹ ایسوسیٹ کالج برائے خواتین گجر خان راولپنڈی سے ہے. بیڈمنٹن ڈبلز فائنل میں ساہیوال ڈویژن سے 1-2 سے مقابلہ کیا اور پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی، پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات سیدہ فریال زہرہ اور مائیرہ کا تعلق گورنمنٹ ایسوسیٹ کالج برائے خواتین گجر خان راولپنڈی سے ہے. مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن ڈاکٹر ابوالحسن، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈی پی آئی محمد وقاص اکبر نے جتنے والی کھلاڑیوں میں میڈلز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اس موقع پر مہمانِ خصوصی نے ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی ڈویژن مسٹر شیر احمد ستی اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز امجد اقبال خٹک اور ونر ٹیم کی پرنسپل مسز جمیلہ ایوب اور مینجر مس ثوبیہ سلطانہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس مس سماویہ کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی.