اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے اس بات کا اعلان کردیا ہے یوسف رضاگیلانی سینیٹ کے چیئرمین امیدوار ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے کر دوبارہ سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اس کو وزیرخزانہ بنانے پر کوئی اعتراض نہیں، بلاول بھٹونے ان کی ماضی کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے تھے۔ن لیگ کی مرضی ہے جس کو کابینہ میں شامل ہے۔نیئربخاری نے کہا کہ سینیٹر بہرہ مند تنگی کو پارٹی سے نکال دیا ہے اب وہ اے این پی میں شامل ہوچکے ہیں۔سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیئر حسین بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سینیٹر بہرامند تنگی کی سینیٹ میں جمع کی گئی قرارداد سے پیپلزپارٹی کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی سینیٹر بہرا مند تنگی کا بھی پی پی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹر بہرامند تنگی کو پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا، جس کا جواب دینے میں وہ ناکام رہے جس کے بعد پیپلزپارٹی چارسدہ کے صدر نے سینیٹر تنگی کی بنیادی رکنیت منسوخ کر دی تھی۔
نیئر بخاری نے بتایا کہ سینیٹر بہرا مند تنگی 11 مارچ کو سینیٹ کی رکنیت سے ریٹائر ہو رہے ہیں اور اُن کی پی پی کی بنیادی ممبر شپ بھی ختم ہوچکی ہے لہذا وہ پیپلزپارٹی کا نام استعمال کرنے سے باز رہیں۔