اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
آسٹریلیا کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آ گئی ہے جبکہ بھارتی ٹیم ایک درجہ ترقی کے بعد پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔یاد رہے کہ کینگروز نے ویلنگٹن ٹیسٹ میں کیویز کے خلاف 172 رنز سے کامیابی سمیٹی ہے۔
آسٹریلوی ٹیم کو اس کامیابی کے بعد 12 پوائنٹس ملے ہیں اور اس کے مجموعی پوائنٹس 78 ہوگئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کی پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن بھی مزید مستحکم ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر بنگلادیش چوتھے اور پاکستان پانچویں نمبر پر موجود ہے۔