لاہور: پنجاب کابینہ کی تشکیل کاامکان جلدہے،کس کوکون سی وزارت ملے گی،نام سامنےآگئے۔ذرائع کےمطابق پنجاب کابینہ کی تشکیل آئندہ 48 گھنٹے میں متوقع ہے،پنجاب میں کابینہ کی تشکیل دو مراحل پر مشتمل ہوگی ،پہلے مرحلے میں سولہ رکنی کابینہ تشکیل دی جائے گی ، پہلے مرحلہ میں15 رکنی کابینہ کی تشکیل کے لیے ن لیگ اور اتحادی جماعتوں میں ناموں پر مشاورت مکمل کرلی گئی ۔ذرائع کےمطابق ن لیگ سے 12، مسلم لیگ ق سے 2 اور آئی پی پی سے 1 وزیر ہوگا،پنجاب کابینہ میں مریم اورنگزیب ،خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر، بلال یٰسین، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن ،عظمیٰ بخاری کو وزیر بنایاجائے گا،سردار شیر علی گورچانی ،احمد خان لغاری راحیلہ خادم حسین ،سبطین بخاری،کرنل ریٹائرڈ محمد ایوب خان گاندھی بھی پنجاب کابینہ کا حصہ ہونگے ۔ذرائع کےمطابق ملک اسد کھوکھر،ق لیگ کےشافع حسین،ملک آصف بھا، اختر بوسال، میاں یاور زمان، فدا حسین، تنویر اسلم ملک، فرخ علی جاوید، شیخ سلمان نعیم کو دوسرے مرحلے میں صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے گا،استحکام پاکستان پارٹی کے ملک غضنفر عباس چھینہ کوبھی صوبائی کابینہ میں شامل کیاجائےگا۔