اسلام آباد (پریس ریلیز) کسان اتحاد کے مرکزی چئیر مین خالد حسن باٹھ کی صدر میاں عمیر کے ہمراہ نینشل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس،کہا کسانوں کا تاریخی معاشی قتل ہوا ہے.پنجاب حکومت نے گندم خریدنے سے انکار کیا اور کسانوں کا مذاق بھی اڑایا یہاں تک کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کو اپنا سیاسی حریف کہا خالد حسین باٹھ کا نے کہا کہ گندم نا خریدنے کی منطق یہ پیش کی کہ ہم نے کرپشن کا راستہ روک دیا ہے.مریم نواز تو عثمان بزدار ٹو لگ رہی ہےکہتی ہیں میں مہنگائی ختم کر دی ہے اور آٹا سستا کیا ہے.چار ہزار کی گندم تئیس سے چوبیس میں فروخت ہو رہی ہےصنعتی علاقے خالی ہیں، کسان عید پر نئے کپڑے تک نہیں خرید سکتے.مرکزی چئیر مین کسان اتحاد کا کہنا تھا کہ ہمیں کو گرفتار کیا گیا کیوں کہ ہم کسانوں کی بات کرتے ہیں.ہمارا نہری نظام تباہ ہو چکا ہے.اس مرتبہ 40 فیصد کاٹن کم کاشت ہوئی ہے35 لاکھ میٹرک ٹن گندم باہر سے آئی اس کا کیا ہوا. چئیر مین کسان اتحاد کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے جو گندم خریدی تھی وہ 3 ماہ بعد خراب کر کے نیلام کر دی جائے گی.حکومت ہوش کے ناخن لے کسانوں کی خوشحالی بارے سوچا جائے.صدر کسان اتحاد میاں عمیر مسعود کا کہنا تھا کہ گزشتہ سالوں میں زبردستی ہم سے گندم لے جایا کرتے تھ،ےاس مرتبہ گندم نا خریدنے کی وجہ سے ہمیں 1000 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے.اس مرتبہ ٹریکٹر زرعی مشینری پر ٹیکس لگنے جا رہا ہے جس سے کوئی فائدہ نہیں بلکہ کسانوں کو نقصان ہوگا.میاں عمیر مسعود کا کہنا تھا کہ صرف عداد و شمار میں کسانوں کو اربوں روپے دیتے ہیں اور پھر اربوں روپے نکال لیتے ہیں.