ایف اے او اور ایم این ایف ایس آر کی جانب سے پاکستان میں زرعی شعبے کو تبدیل کرنے کے لیے ڈیجیٹل ایگریکلچر کنسورشیم کا آغاز

اسلام آباد (عامر رفیق بٹ)ڈیجیٹل ایگریکلچر کنسورشیم (DAC) کا باضابطہ طور پر آج اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں آغاز کیا گیا، جو پاکستان کے زرعی شعبے کی ڈیجیٹل تبدیلی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ DAC کے لانچ ایونٹ کا مقصد اسٹیک ہولڈرز کو متحرک کرنا، اس منصوبے میں انکی دلچسپی بڑھانا اور پاکستان کے زراعت میں تیزی سےہوتی ڈیجیٹل تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہونے کی ضرورت کو اجاگر کرنا تھا۔

یہ اہم تقریب، PDAC پروجیکٹ “پاکستان ڈیجیٹل ایگریکلچر کنسورشیم کے قیام کے لیے تکنیکی معاونت” کے تحت منعقد کی گئی اور ادارہ زراعت اور خوراک اقوام متحدہ پاکستان ( ایف اے او)اور وزارت برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ (MNFSR) کے تعاون سے منعقد کی گئی۔شرکا کی ایک بڑی تعداد اس تقریب میں شریک ہوئی۔ ان میں ڈیجیٹل ایگریکلچر ان پٹ کمپنیاں، میکانائزیشن سروس فراہم کرنے والے، ڈیجیٹل سروس فراہم کرنے والے، مالیاتی خدمات کے نمائندے، پالیسی ساز، ترقیاتی شراکت دار اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شامل تھے۔اس تقریب میں پاکستان بھر کی ڈیجیٹل ایگریکلچر کمپنیوں کی مصنوعات اور خدمات کی نمائش بھی کی گئی، جنکے ذریعے حاضرین کو ڈیجیٹل زراعت میں تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں جدید رحجانات کے بارے میں معلومات حاصل ہوئیں۔

پریزنٹیشنز اور صنعت کے ماہرین پر مشتمل پینل مباحثوں نےڈیجیٹل ٹریک اور ٹریس ایبلٹی سسٹمز اور لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سمیت ڈیجیٹل زراعت کے اہم پہلوو¿ں کے بارے میں تفصیلیمعلومات فراہم کیں، ان سیشنز نے زرعی پیداواری صلاحیت، کارکردگی اور پائیداری کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے امکانات کو اجاگر کیا۔
اس تقریب میں ڈیجیٹل زراعت کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ایک وسیع اتحاد کو فروغ دینے کے لئےڈیجیٹل ایگریکلچر کنسورشیم میں متنوع اسٹیک ہولڈرز کے اندراج کا عمل کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس رکنیت کے عمل کا مقصد سرکاری ایجنسیوں، نجی شعبے کے اداروں، تعلیمی اداروں، اور زرعی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ایک متحد پلیٹ فارم میں ضم کرنا ہے۔

اس موقع پر مختلف شرکا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈی اے سی کا مقصد زراعت کو مزید پائیدار، موثر، اور وسائل کے لحاظ سے مو¿ثر بنابا ہے۔ یہ سب عوامل کسانوں کے لیے اہم ہیں۔ پاکستان کی ڈیجیٹل ایگریکلچر کو وسعت دینے کءلئے ڈی اے سی درست سمت میں ایک درست قدم ہے۔ شرکا نے ڈیجیٹل ایگریکلچر سروسز کو منظم بنانے کے لئے باہمی اتحاد اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ حکومت، FAO،پرائیویٹ سیکٹر اور ترقیاتی شعبے کی تنظیموں کی طرف سے مرکوز کوششیں ڈیجیٹل زراعت میں تیزی لا سکتی ہیں.

ڈی اے سی کے کامیاب آغاز نے پاکستان بھر میں ڈیجیٹل زراعت کو آگے بڑھانے کا آغاز کیا ہے۔ تعاون، علم کے تبادلے اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی کو فروغ دے کر، DAC پاکستان میں زراعت کی ڈیجیٹل تبدیلی، پیداواری صلاحیت، کارکردگی اور پائیداری کو بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

تازہ ترین

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

November 22, 2024

شہر میں سیوریج کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے،انجینئر خرم دستگیر خان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ