جموں وکشمیر لبریشن سیل مئی کے وسط میں انٹرا یونیورسٹیز تقریری مقابلے کا انعقاد کرے گا

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر)جموں وکشمیر لبریشن سیل مئی کے وسط میں انٹرا یونیورسٹیز تقریری مقابلے کا انعقاد کرے گا۔ جس کامقصد نو جوان نسل میں مسئلہ جموں کشمیر کے حوالے سے آگاہی پیدا کر نا ہے۔ ان خیا لات کا اظہار سیکر ٹری جموں و کشمیر لبریشن سیل وجاہت رشید بیگ نے کشمیر سنٹر راولپنڈی میں آزاد کشمیر کی تمام یو نیورسٹیز کے فوکل پرسنز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔ اس سلسلہ میں جموں وکشمیر لبریشن سیل شعبہ آپریشن کے ڈائریکٹر راجہ محمد اسلم خان نے فوکل پرسنز کو ان مقابلہ جات کے حوالے اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کشمیر سنٹر راولپنڈی راجہ خان افسر خان ، سردار ساجد محمود، نجیب الغفور خان ، راجہ راشد رضا، فرحان قیوم عباسی اور انجینئر نعمان عباسی بھی موجود تھے۔ جبکہ یونیورسٹیز کی طرف سے ڈاکٹر شرجیل ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرز آزاد کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد، بشارت محمود لیکچر / ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرز یونیورسٹی آف پونچھ، شاہد حسین میر لیکچر آف ڈیپارٹمنٹ آف انگلش فوکل پرسن آف لٹریری سوسائٹی یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں وکشمیر، تیمور اکبر چوہدری اسسٹنٹ پروفیسر میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(مسٹ) اور ڈاکٹر خالد اسسٹنٹ پروفیسر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی آف بھمبر نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے ہو اکہ مرکزی مقابلہ کے لیے طلباء کی سلیکشن میرٹ پر باقاعدہ یونیورسٹیز کے اندر مقابلہ منعقد کرکے ہوگی، تقریری مقابلہ کا عنوان
“Demographic Engineering by India in IIOJ&K & its impacts on right to Self- Determination”
ہوگا۔ تقریری مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 1,00,000/- روپے دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 80,000/- روپے اور تیسری پوزیشن ہولڈر 60,000/- روپے کیش انعام دیا جائے گا اور دیگر طلباء جو مقابلہ میں حصہ لیں گے ان کو تعریفی اسناد دی جائیں گی۔ ان مقابلہ جات میں سول سوسائٹی کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ فوکل پرسنز نے میٹنگ میں یقین دلایا کہ مسئلہ جموں و کشمیر کی پبلیسٹی وپروجیکشن کی خاطر ان کے طلباء و طالبات بھر پور کردارادا کریں گے اور لبریشن سیل کی جانب سے مہیا کردہ بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبنی مواد کو سوشل میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے میں بھی بھرپور معاونت کریں گے۔

تازہ ترین

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

September 18, 2024

جمہوریہ تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی

September 18, 2024

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر صنعت و تجارت کی ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی