صدر مملکت سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کی ملاقات،آزادکشمیرکی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم انوار الحق نے ملاقات کی،ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی مجموعی صورتحال ، ترقی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی،ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیرکوصدر مملکت نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے آزاد جموں و کشمیر کے شعبہ سیاحت کو بھرپور صلاحیت تک ترقی دینے کی ضرورت ہے ،آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت سے سماجی و اقتصادی ترقی ، معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی ، پاکستان آزاد جموں و کشمیر کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔
صدرمملکت نے کہاکہ آزاد جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو جدید ترین ہنر اور تعلیم سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے ، ہنرمند نوجوان آزاد جموں و کشمیر کی ترقی میں اپنا کردار کریں گے ، پاکستان کاربن کریڈٹ مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے میں آزاد جموں و کشمیر حکومت کی مدد کر سکتا ہے،صدر مملکت نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم اور ان کی حکومت کو اپنی حمایت کا یقین دلایا،وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے صدر مملکت کو آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کرنے ، قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرنے کی دعوت دی۔

صدر مملکت نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں سے متعلقہ واقعات کے دوران قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی حکومت متاثرہ خاندانوں کی مدد کرے گی،صدر مملکت نے حق خودارادیت کے حصول تک مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر مملکت نےمقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہعالمی برادری بھارت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے کیلئے دباؤ ڈالے ۔

تازہ ترین

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ