سوشل پروٹیکشن آرڈیننس کی منظوری پسے ہوئے طبقات کے احساس محرومی کے خاتمے کی طرف امید کی پہلی کرن ہے،وزیراعظم آزادکشمیر

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ سوشل پروٹیکشن آرڈیننس کی منظوری آزادکشمیر کے پسے ہوئے طبقات کے احساس محرومی کے خاتمے کی طرف امید کی پہلی کرن ہے. یہ ایوان آزادکشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق کا سب سے سے بڑا محافظ ہے. اگر کسی نے بھی انڈوومنٹ فنڈ میں گڑ بڑ کی نہ تو اسے نشان عبرت بنایا جائے گا.جب تک میرے قلم میں اختیار ہے آخری دستخط بھی ریاست کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کروں گا. آزادکشمیر کے تمام مافیاز اور ان کی سرپرستی کرنے والے سیاسی وغیرسیاسی سٹیک ہولڈرز پر ہاتھ ڈالا ہے اب چیخیں تو نکلیں گی. مجھے اختیار صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور یہ اختیار عوام کی فلاح کے لئے استعمال ہوگا. ریاست کے ہر شہری کے جان, مال اور عزت نفس کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے. آزادکشمیر کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت اور قومی سلامتی کے اداروں کا کردار قابل تحسین ہے. ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے گذشتہ روز آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں آزادکشمیر سوشل پروٹیکشن آف وولنرایبل پاپولیشن آرڈیننس 2024ء کی منظوری کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا. اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ شفافیت پر جس دن بھی کسی نے انگلی اٹھائی تو اسی دن چھوڑ کر چلا جاؤں گا. انہوں نے کہا کہ 20 اپریل 2023ء کے بعد کسی جگہ بھی کرپشن کی نشاندہی کریں. کارروائی کروں گا. ای ٹینڈرنگ سے 3 ارب سے زائد کی بچت ہوئی ہے. وزیراعظم سیکرٹریت کے 110 آسامیاں سرینڈر کی ہیں. پہلی دفعہ وزیراعظم سیکرٹریت کا نصف بجٹ سرینڈر کیا ہے. وزیراعظم نے کہا کہ کسی جتھے کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے. انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن امن وامان خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے لئے آزادکشمیر کی پولیس ہی کافی ہے. وزیراعظم نے کہا کہ ایف سی کی تعیناتی مختلف علاقوں میں تعینات غیرملکیوں کی حفاظت کیلئے ہوئی ہے.

تازہ ترین

September 16, 2024

سلیمہ امتیاز پہلی پاکستانی بین القوامی ایمپائر نامزد

September 16, 2024

بحریہ ٹاون چیمپئینز ون ڈے کپ، پینتھر نے نور پور لائینز کو 84 رنز سے ہرادیا

September 16, 2024

اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید

September 16, 2024

قومی فٹبال ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ سے نجی پرواز کے زریعے روانہ

September 15, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن نےبھوٹان ساف انڈر 17 چیمپئین شپ 2024 سکواڈ کا اعلان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ