آزاد کشمیر صورتحال‘ صدر زرداری نے آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں ریاست گیر احتجاج پر ہڑتال سے پیدا شدہ صورتحال پر غور کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کا ہنگامی اجلاس آج ہفتہ وار تعطیل کے باوجود ایوان صدر اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ذرائع ایوان صدر کے مطابق تمام سٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہنگامی اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کو ملحوظ رکھ کر تجاویز ساتھ لائیں۔ امکانی طور پر آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود‘ آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق‘ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف‘ پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی‘ وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام اور اعلیٰ سول و عسکری عہدیدار اس ہنگامی اجلاس میں شرکت کرینگے۔ آزاد کشمیر میں دو روز سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور متعلقہ امور کے بارے میں مظاہرے شروع ہیں۔ آج اتوار کو ہزاروں افراد پورے آزاد کشمیر سے اکٹھے مظفر آباد کی طرف مارچ کرینگے۔

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ